ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی : نارتھ ناظم آباد میں کار سے گولی لگی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نارتھ ناظم آباد سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کوسرمیں گولی ماری گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب کار سے ایک شخص کی لاش ملی ، مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، لاش کار کی پچھلی سیٹ سے ملی ، جس کی شناخت مرصل صدیقی کے نام سے ہوئی ہے، مرصل صدیقی ایک کال سینٹرمیں ملازم تھا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی سے پستول یا خول نہیں ملا تاہم کار کا فرانزک کیا جا رہا ہے اور لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق رات گئے کسی نے کار پارک کی تھی، چوکیدار نے لاش گاڑی میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں