جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی کے کن اضلاع میں کل چھٹی ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں کل ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے باعث کیماڑی کے بعد ضلع کورنگی میں بھی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ضلع میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ضلع کورنگی میں کل تین بلدیاتی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ووٹرز کی سہولت کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں یونین کمیٹی 5 یوسف گوٹھ، منگھوپیر ٹاؤن میں کل عام تعطیل ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع غربی اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے بھی عام تعطیل کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، فیصلے کا مقصد ووٹرز کو حق رائے دہی کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات

ڈسٹرکٹ سینٹرل کی یوسیز میں سامان کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے، لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 7 میں چیئرمین کی نشست کے لیے انتخاب ہوگا جبکہ گلبرگ ٹاؤن یوسی 5 میں وائس چیئرمین کی نشست پر الیکشن ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، ضلع ملیر، کورنگی، ضلع جنوبی، ضلع غربی، ضلع کیماڑی اور ضلع وسطی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹی فیکیشن کے مطابق کراچی میں 4 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

کراچی میں 167 پولنگ اسٹیشنز میں سے 136 کو انتہائی حساس ، اور 26 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنز میں یوسی 9 ٹی ایم سی ملیر میں قائم پولنگ اسٹیشنز ، یو سی 13 ٹی ایم سی صدر میں 7 اسٹیشنز اور یو سی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں 31 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ان اسٹیشن پر 16 سے 18 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 سے 12 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں