اشتہار

کراچی سی ویو پر ڈاکٹرسارہ کی موت خودکشی ہے یا قتل؟ معاملہ الجھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ویو پر ڈاکٹر سارہ کی موت کا معاملہ الجھ گیا ، ڈاکٹر سارہ جمعے کولاپتہ ہوئی اور لاش اتوار کو ملی ، ابتدائی تفتیش نے نئے سوال کھڑے کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو سےخاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ، تفتیشی پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور لیڈی پولیس سرجن سے ملاقات کی۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی لاش 3 سے 4 گھنٹے پرانی ہے، اس انکشاف کے بعد سوال پیدا ہوگیا کہ لڑکی جمعے کو غائب ہوئی اور اتوارکو سمندر سے لاش ملی۔

- Advertisement -

لاش کی اطلاع ڈی ایچ اے ویجیلنس ٹیم نے ریسکیوکو دی، لاش معائنے کےبعد 2 دن پرانی نہیں لگتی تاہم اصل وجہ موت تفصیلی میڈیکل رپورٹ کے بعد آئے گی۔

دوروزقبل عینی شاہد جمال نے جو بیان اس میں تضاد ہے، جمال نےجس مقام پراطلاع دی وہاں سے لاش 2 روز تک نہیں ملی جبکہ جمال کےمطابق واقعےکی ویڈیوبھی بنائی تھی لیکن وہ پولیس کو ویڈیو بھی نہ دے سکا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جمال نے ایسا بیان کیوں دیا تفتیش کا عمل جاری ہے، جمال کا کیس سےکیا تعلق ہے اس پر تفتیش کررہے۔

تفتیشی پولیس نے کہا کہ تہہ تک پہنچنے کے لیے گرفتارڈاکٹرشان کےموبائل فون کافرانزک کرایا جائے گا اور کیس میں گرفتار ڈاکٹر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سی ویو کے ساحل سے ملنے والے خاتون ڈاکٹر کی لاش کا پوسٹ مارٹ کیا گیا تھا ، جس میں تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق ہلاکت ڈوبنےکی وجہ سے ہوئی لیکن لڑکی نے خود کشی کی یا پانی میں دھکا دیا گیا ، اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں