پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کراچی : سی ٹی ڈی افسر اور معطل اہلکار چھالیہ کی منظم اسمگلنگ میں ملوث نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ٹی ڈی افسر اور معطل اہلکار چھالیہ کی منظم اسمگلنگ میں ملوث نکلے، دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی افسر سب انسپکٹر انار خان اور معطل اہلکار فیاض شاہ کیخلاف چھالیہ کی منظم اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ گلشن معمار میں پولیس آفیسر مظہر علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ محمد پور سوسائٹی میں چھالیہ سےبھری کوچ کھڑے ہونےکی اطلاع ملی، جائے وقوع پرپہنچے تو کوچ ، ٹویوٹا کرولا،ایک موبائل اورسرکاری بکتربندگاڑی تھی، سادہ لباس میں موجود افراد نے اپنا نام انار خان اور فیاض شاہ بتایا۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن میں کہا کہ سادہ لباس اہلکار نے بتایا کہ ہم سی ٹی ڈی میں ڈیوٹی کرتے ہیں، ہمیں دیکھ کر چھالیہ سے بھری کرولا کار فرار ہونے لگی، ہم نے روکنے کی کوشش کی تو مسلح شخص گاڑیاں چھڑانےکیلئےہماری طرف آیا، مسلح شخص نےکہاہم سی ٹی ڈی سے ہیں ، گاڑیاں ،چھالیہ اور پکڑے ہوئے لوگ ساتھ لیکرجائیں گے۔

مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ ایک اور مسلح شخص نے ایس ایم جی لا کر کہا چلے جاؤ ورنہ جان سے مار دوں گا ، ہم نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو کانسٹیبل کو تھپڑ مار دیا، پولیس پارٹی کے سامنے ہی گاڑی میں چھالیہ کے تھیلے لوڈ کرنا شروع کردیئے، پھر جب انھوں نے گاڑی اسٹارٹ کرکے نکالنے کی کوشش کی تو میں نے کار کو پکڑ لیا۔

مقدمے میں مزید بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بتایا کہ کوچ میں اسلحے کی اطلاع ہے، میں نے کہا اگر کوچ میں اسلحہ ملا تو اسے ہمارے حوالے کیا جائے گا، کوچ کے خانوں سے 51کٹے چھالیہ کے برآمد ہوئے اور جب کار کی تلاشی کے دوران 29کٹے چھالیہ کے برآمد ہوئے، کوچ کے ڈرائیور بلال کو انار خان،فیاض شاہ اور اس کے ساتھی نے ہم سے زبردستی فرارکرایا.

مدعی کے مطابق فیاض شاہ اور انارخان چھالیہ اسمگل کرکے اپنے گھر میں اسٹور کرتے ہیں، اپنے گھر میں چھالیہ اسمگلنگ کرنے والوں کو بھی پناہ دیتے ہیں، ان کا یہ عمل کار سرکار میں مداخلت،چھالیہ اسمگل اور گھر میں رکھنے اور ڈرائیور کو پناہ دینے کا ہے۔

مقدمے میں لکھا گاڑیوں سے برآمد کاٹن جن کا وزن 800کلو ہے ان کو بطور ثبوت قبضے میں لے لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں