بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

شہر قائد میں منشیات فروشی کا ‘دھندہ’ عروج پر

اشتہار

حیرت انگیز

شہر قائد میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے، بااثر ملزمان یہ مکروہ دھندہ کیسے سر انجام دیتے ہیں، اے آر وائی نیوز نے ویڈیو حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں کھلے عام منشیات فروشی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں عالم ڈان کومنشیات فروخت کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں واضح ہے کہ ویران جگہ پر منشیات فروش کےگرد خریداروں کا ہجوم موجود ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ خریداروں میں کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ خبر پر ایکشن اور وائرل ویڈیو کی مدد سے بدنام زمانہ منشیات فروش عالم ڈان کو گرفتار کیا جاچکا ہے،عالم ڈان کافی عرصےسےپولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ابراہیم حیدری کو منشیات فروشوں کی آماجگاہ کے طور پر جانا جاتا ہے، یہاں پولیس کی جانب سے آئے روز منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والی تین بہنیں گرفتار

گذشتہ سال دسمبر میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران تین منشیات فروش بہنوں کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار خواتین کے قبضے سے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ منشیات فروش خواتین شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات سپلائی کرتی تھیں، تنیوں بہنیں پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور جیل بھی جا چکی ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں