تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی: جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین کی شامت آگئی

کراچی: وزارتِ داخلہ سندھ نے جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارتِ داخلہ سندھ نے کراچی کے مختلف اضلاع میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی بنوا کر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے تمام  کمشنرز کو حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر ملازمت حاصل کرنے والے افسران کی نشاندہی کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام کمشنرزجعلی ڈومیسائل،پی آر سی کی بنیاد پر  افسران کی تعیناتیوں کی تصدیق کریں  کیونکہ شکایات موصول ہوئیں کہ دیگر صوبوں کے لوگوں نے سندھ کے کوٹے پر سرکاری ملازمتیں حاصل کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ: جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کے خلاف اہم قدم

یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈومیسائل اسکینڈل کا ذمہ دار کون؟ انکوائری رپورٹ آگئی

وزارتِ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں افسران کی جانچ کر کے جعلی ڈومیسائل اور پی آرسی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے کمشنر کو ارسال کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو نے سندھ کے سرکاری اضلاع میں جعلی ڈومیسائل پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جس پر سندھ حکومت نے نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس تحقیقات کو سیاسی قرار دیا تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سے عائد ہونے والے الزام کے بعد نیب نے تحقیقات کو بند کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے شہریوں کا برسوں پرانا شکوہ ہے کہ سندھ کے سرکاری محکموں میں جعلی ڈومیسائل کی مدد سے دیہی علاقوں کے افسران کو تعینات کیا جاتا ہے، اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے عدالت میں درخواست بھی دائر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -