تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کراچی فائرنگ، جاں بحق جاوید بلوچ کون تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں پیش آئے ٹارگٹ کلنگ واقعے میں جاں بحق شخص کون تھا؟ ایس ایس پی نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واقعہ 10بج کر20 منٹ پر پیش آیا، مرنے والے دونوں افراد پیشی سے واپس آرہے تھے، جاوید بلوچ کی جیب سے انسپکٹر کا کارڈ نکلا ہے، مقتول پولیس کا برطرف انسپکٹر جبکہ مصدق سندھ سیکریٹریٹ کاریٹائرڈ ملازم ہے۔

قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ مرنے والے جاوید بلوچ کا ذکر عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں بھی تھا، ارشدپپو کا سر کاٹ کر فٹبال کھیلنے والے کیس میں بھی جاوید بلوچ کا ذکر ہے اس کے علاوہ جاویدبلوچ گینگ وار کیخلاف اہم مقدمات کی تفتیش بھی کرچکا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

سولجر بازار میں برطرف پولیس افسر سمیت 2 افراد جاں ہونے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، کراچی سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کےبعد واپس جاتے ہوئے دونوں افراد کو نشانہ بنایا گیا، جاں بحق ہونے والا جاوید بلوچ کیس کی سماعت کے بعد اپنے گھر کلا کوٹ جارہاتھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان نے اپنے چہرے چھپارکھے تھے۔

واقعے کا دلخراش منظر

سولجربازار میں دن دیہاڑے قتل ہونے والے سابق پولیس افسر اور اس کے دوست قتل کیس کا دلخراش لمحہ وہ تھا جب دونوں زخمی کئی منٹ سڑک پر تڑپتے رہے اس دوران شہری ویڈیو بناتے رہے کسی نے ان کی مدد نہ کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹارگٹ کلنگ: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ویڈیو میں شہریوں کی آوازیں آ رہی ہیں کہ ایمبولینس کو بلاؤ جبکہ ویڈیو کے دوران ایک شہری کہہ رہا ہے کہ ایک زخمی ہے اس کی سانس چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ کراچی کے علاقے سولجر بازار میں آج صبح پیش آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -