تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ملزمان نے ان افراد کو نشانہ بنایا ہے اور فرار ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت جاوید اور مصدق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری متاثرہ جگہ پہنچی اور شواہد اکھٹے کئے، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 13 خول ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹارگٹ کلنگ : فائرنگ سے کار سوار جاں بحق، ایک زخمی

واقعے سے متعلق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد بھی موٹر سائیکل پر سوار تھے، چار نامعلوم ملزمان آئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ملزمان نے فائرنگ سے قبل ان سے کوئی چھینا جھپٹی نہیں کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، قتل کی دیگر پہلو سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سپرہائی وے ٹیچرز سوسائٹی میں دو مزدوروں کو قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ غازی گوٹھ میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار رہزنوں نے مزدوروں کو رکنے کا اشارہ کیا ، نہ رکنےپر ڈاکوؤں نےمزدوروں پرعقب سےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ممتاز اور عبدالطیف نامی شخص جاں بحق ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مسلح ملزمان شکل و صورت سے افغانی لگ رہے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -