ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

کراچی : گلشن معمار تھانے میں نئے سال کا پہلا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلشن معمار تھانے میں سال 2025 کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آرمیں اقدام قتل ،ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات پر گلشن معمار تھانے میں سال کا پہلا مقدمہ نمبر 1بٹہ 2025 درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ ایف آئی آرمیں اقدام قتل ،ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

طارق الٰہی مستوئی کا کہنا تھا کہ ملزم عارف شاہ سیکٹر زیڈ ٹو میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا، عارف شاہ کیخلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ سے بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ دوسرا مقدمہ ہوائی فائرنگ پر پابندی ایکٹ کے تحت درج ہوا، گلشن معمار تھانےمیں دوسرا مقدمہ ملزم شہاب کیخلاف درج ہوا،شہاب الدین سیکٹر ایکس سکس میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں : سال نو کا جشن : کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 24 افراد زخمی

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم کیخلاف ہوائی فائرنگ پرپابندی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ، دونوں ملزمان کوگلشن معمار پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کراچی میں سال نو کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے پچیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں میں بیس مرد، دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔۔

پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ میں ملوث پچیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ملزمان سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں