اشتہار

فلارملزایسوسی ایشن نے آٹے کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت اور فلارملزایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گندم کی عدم فراہمی پر فلارملزایسوسی ایشن گذشتہ تین دنوں سے ہڑتال پر ہے، ہڑتال کے باعث شہر قائد میں آٹے کی شدید قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔

تاہم سندھ حکومت کی جانب سے گندم فراہمی کی یقین دہانی پر فلارملزایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا فوری اجلاس طلب کیا گیا جس میں ڈائریکٹرفوڈ سندھ کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آٹا بحران، اندرون سندھ سے سرکاری نرخ پر آٹا لانے کی حکمت عملی تیار

اجلاس کے بعد چیئرمین فلارملزایسوسی ایشن سندھ چوہدری عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین روزسے کراچی کی فلارملزبند تھیں،گندم کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ہم ہڑتال پرگئےتھے۔

چیئرمین فلارملز نے بتایا کہ کراچی کی فلارملز کو پانچ لاکھ گندم کی بوریاں دی جارہی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اوپن مارکیٹ سےگندم لینےکی اجازت کا بھی اعلان کیاجائےگا جس کے بعد ہم نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹرفوڈ سندھ نے بتایا کہ فیصلہ ہواہے کہ پندرہ مئی سے کراچی گندم لانے پر پابندی ختم ہوگی تاکہ کراچی میں آٹے کے بحران پر قابو پایا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں