کراچی : شہر قائد میں یومیہ 5 ہزار روپے کرائے پر اسلحہ لےکر وارداتیں کرنے والے 4رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے نیوکراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے یومیہ 5ہزار روپے کرائے پر اسلحہ لے کر وارداتیں کرنےوالا 4رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان میں سرغنہ منہاج عرف علی خان عرف مینو، مزمل ہاشمی عرف ببن،طلحہ اوراحسن عرف جادو شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان نےمئی2024میں پاورہاؤس پرڈکیتی کی،مزاحمت پرشہری کوزخمی کی تھا، ملزمان کی شہری سےواردات کی ویڈیوبھی وائرل ہوئی تھی۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ مئی میں ہی ملزمان نے گودھراسےگن پوائنٹ پر 2 لاکھ 25 ہزار چھینے تھے۔
ترجمان کے مطابق زبیرنامی شہری سے5ہزارروپےروزانہ کی بنیادپراسلحہ لیتےتھے اور چھینےگئےموبائل کےآئی ایم ای آئی نمبرتبدیل کراکرفروخت کرتےتھے۔