ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

کراچی : پوتے کو موٹر سائیکل چور بنانے والا دادا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پوتے کو موٹر سائیکل چور بنانے والے دادا کو گرفتار کرلیا گیا، 10 سالہ بچے کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے عباس گوٹھ میں چھاپہ مار کر پوتے کو موٹر سائیکل چور بنانے والے دادا کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی طارق مستوئی نے بتایا کہ ملزم سیف اللہ بچے کی خالہ کے گھر چھپا ہوا تھا، ملزم نے 10 سال کے شاہ زیب کو موٹر سائیکل چوری کرنا سکھائی تھی۔

- Advertisement -

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم سیف اللہ کےمطابق وہ چیکو باغ بلوچستان میں موٹر سائیکل بیچتا تھا۔

طارق مستوئی نے کہا کہ 10 سالہ بچے نے بتایا تھا 5 منٹ میں موٹرسائیکل چوری کر لیتا ہے تاہم گرفتار بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ نے مزید کہا کہ شاہ زیب نے پولیس کو بتایا تھا وہ آئس کا نشہ بھی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا 10 سالہ بچہ گرفتار

یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں پولیس نے ڈسٹرکٹ ویسٹ سے 10 سالہ موٹرسائیکل لفٹر سمیت 6 رکنی لفٹر گروہ گرفتار کو گرفتار کیا تھا۔

گلشن معمار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 10 سالہ شاہ زیب کو گرفتار کیا جبکہ بچے کی نشاندہی پر خاتون سمیت 5 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ملزمان میں حماد، مزمل، رفیق عرف رئیس، محمد انس، شاہ زیب اور زینب شامل تھے۔

پولیس نے ملزمان سے 14 موٹرسائیکلیں، 7 چیچس، 9 انجن اور دیگر سامان برآمد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں