اشتہار

کراچی: جہانگیر روڈ پر حکیم قتل، ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں شہریوں کی جان و مال اسٹریٹ کرمنلز کے آگے غیرمحفوظ ہوگئے، ڈکیتی مزاحمت پر حکیم کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مطب میں ڈکیتی مزاحمت پر حکیم کو قتل کردیا جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر شہری کو گولی ماردی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے مطب میں واردات کے دوران فائرنگ کی، شہری کی شناخت حکیم عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ حکیم کے دواخانے میں پیش آیا مقتول دکان میں بیٹھے تھے  جبکہ فائرنگ کے واقعے میں تیس بور پستول استعمال کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی کا نہیں لگتا۔

ادھر بلدیہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں میں نامعلوم مسلح ملزمان نے شہریوں کو نقدی و موبائل فون سے محروم کردیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی۔

گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر یونیورسٹی کے طالب علم بلال کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

طالب علم کی موت کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں