تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

کراچی: ایک دن میں کتنے اسٹریٹ کرائمز ہوئے؟ پولیس رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی پولیس کی دن بھر کی ورکنگ رپورٹ موصول ہو گئی۔ 24گھنٹے میں کے دوران اسٹریٹ کرائم سےمتعلق وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے دن بھر کےجرائم پر مبنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹےمیں شہر بھر میں 115اسٹریٹ کرائم رپورٹ ہوئے۔ 115 وارداتوں میں 43 موبائل، نقدی چھیننے کی واردتیں شامل ہیں۔ 4 کارچوری، 11 موٹرسائیکلیں چھیننے، 57چوری کی وارداتیں ہوئیں۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 2 مقابلے ہوئے۔ مقابلے کے دوران 4 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ دیگر 11جرائم پیشہ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران 239 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن میں 27 اسٹریٹ کرمنلز، ڈاکو، 21 کارلفٹرز، 2قاتل اور 14 افرادسےاسلحہ برآمد ہوا۔ 20 منشیات فروش، سپلائر جبکہ 155 دیگر جرائم میں ملوث افراد گرفتار کیےگئے۔

مختلف کارروائیوں میں 15 غیرقانونی اسلحہ، 5کلوگرام چرس، 17 موبائل فون برآمد کیے گئے۔ 1کار اور 28 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -