تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدرآباد کی عوام کے نام پیغام

کراچی: بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد کی عوام کو پیغام دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تیاری کریں سب کچھ ٹھیک ہوگا، سیکیورٹی پر بریفنگ لی گئی ہے پولیس، رینجرز کی خاطر خواہ نفری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے تھریٹ الرٹ کا بتایا گیا ہے لیکن کوئی سنجیدہ چیز نہیں ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سامان کی ترسیل کا کام شروع کردیا گیا ہے، ڈی سی آفس ایسٹ کے باہر ٹرک میں سامان لایا جانے لگا ہے۔

علاوہ ازیں انتخابات کے سامان کی ترسیل کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں دہشتگردی کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

قبل ازیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس حکام شریک ہوئےتھے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ کالعدم جماعت کی جانب سےدھماکوں کا تھریٹ آیا ہے جس پر الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی ناگزیر ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ انتظامات کرنے کو تیار ہیں لیکن سیکیورٹی رسک ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کےمسائل ہیں کراچی اور حیدرآباد میں 63 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں نفری کی پولنگ میں تعیناتی سےشہروں میں نقص امن کاخدشہ ہے۔

علاوہ ازیں کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو شیڈول بلدیاتی انتخابات میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بلدیاتی انتخابات میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -