23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کراچی: صحافی آفتاب عالم کے قتل کا مقدمہ سرسید تھانے میں درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ قتل، انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والے سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل کا مقدمہ سرسید تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ مقتول آفتاب عالم کے برادر نسبتی عدیل کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا، مقدمہ میں ، قتل اور انسدادِ دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق آفتاب عالم کو نیوکراچی کے سیکٹر 11 سی میں ان کے گھر کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، دونوں حملہ آوروں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، نائن ایم ایم پستول سے کئے گئے تین فائر آفتاب عالم کے سر اور چہرے پر لگے، ہسپتال پہنچنے تک وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

اس سے قبل صحافی آفتاب عالم قتل کیس کے عینی شاہدین نے پولیس کوبیان ریکارڈ کرادیا۔ پولیس نے خواجہ اجمیر نگری میں دو بھائیوں اور آفتاب عالم کے طریقہ قتل میں کڑی سے کڑی ملا لی،  آفتاب عالم کے قاتل خاکی پینٹ شرٹ پہنے تھے جبکہ دو بھائیوں کو نیلی پینٹ شرٹ پہنے ٹارگٹ کلرز نے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کے لباس کا رنگ مختلف لیکن اندازیکساں ہے، آفتاب عالم کے قاتل ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار تھے ، جو مقتول کے گھر سے نکلنے کا انتظار کر رہے تھے، ان میں سے ایک حملہ آور کے کندھے پر بیگ تھا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول ملے ہیں جن کا فرانزک تجزیہ ہوگا۔

  آفتاب عالم اور اسی علاقے میں د وبھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا انداز یکساں ہے،آفتاب عالم کو نارتھ کراچی میں جبکہ مذہبی جماعت کے کارکن دوبھائیوں کوخواجہ اجمیر نگری میں قتل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں