تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لاہور قلندرز کیخلاف کراچی کنگز کا پلڑا بھاری

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے خلاف برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جہاں جیت 6 مرتبہ کراچی کنگز کے نام رہی۔

اس دوران تین میچوں میں فتح حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے دونوں ٹیموں میں برابر ہونے والا ایک میچ سپر اوور پر بھی جیتا تھا۔

اس ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، جہاں لاہور میں لاہور قلندرز اور پھر کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ایل پی ایس ایل 2020 کا فائنل17 نومبر بروز منگل کی رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ اس تاریخی فائنل میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔یہ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے تمام کھلاڑی کل کامیابی کیلئےتیارہیں۔

ٹرافی سے ایک قدم دور فیصلہ کن معرے کے لیے عماد وسیم نے کہا کہ فائنل تک پہنچنےکوڈین جونزکےنام کرتےہیں اور فائنل بھی ڈین جونزاوراپنےشائقین کیلئےکھیلیں گے۔

Comments

- Advertisement -