منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

کراچی کنگز کا فائنل تک کامیابیوں کا سفر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کی پی ایس ایل فائیو میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری پوزیشن پر رہتے ہوئے کوالیفائر میں جگہ بنائی اورٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کو ہراکر فائنل میں انٹری دی۔

رواں سیزن کےفائنل میں پہنچنےتک کنگز نے ایونٹ میں بھرپور ایکشن دکھایا، گروپ میچ میں کراچی نے دس میچز کھیلے، پانچ میچز میں کنگز نے حریف ٹیموں کو ہرایا جب کہ چار میچز میں کراچی کنگز کو ٹف ٹائم ملا ،ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا۔

دوسرے نمبر پر موجود کراچی کا کوالیفائر میں ملتان سےمقابلہ ہوا، کوالیفائر میں کراچی نے سخت مقابلے کے بعد سپر اوور میں میچ جیت کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔

- Advertisement -

انفرادی کارکردگی میں سپر اسٹار بابراعظم سب سے آگے ہیں، گیارہ میچز میں چار سو دس رنزبناچکے ہیں، کراچی کنگز کو چیمپئن بننے کےلیے صرف ایک جیت درکار ہے۔

ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا، اس کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آف دی کرکٹ کے ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کیخلاف کراچی کنگز کا پلڑا بھاری

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے خلاف برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جہاں جیت 6 مرتبہ کراچی کنگز کے نام رہی۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے تمام کھلاڑی کامیابی کیلئےتیارہیں۔

یہ پڑھیں: کراچی کنگز کےتمام کھلاڑی کل کامیابی کیلئے تیار ہیں، عماد وسیم

ٹرافی سے ایک قدم دور فیصلہ کن معرکے کے لیے عماد وسیم نے کہا کہ فائنل تک پہنچنےکوڈین جونزکےنام کرتےہیں اور فائنل بھی ڈین جونزاوراپنےشائقین کیلئےکھیلیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پہلے ایلیمینٹر میں ملتان سلطانز کو شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں