اشتہار

پی ایس ایل 9: میرحمزہ فاتحانہ آغاز سے دھاک بٹھانے کو بےتاب

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کے اہم ہتھیار میرحمزہ ایونٹ میں فاتحانہ آغاز سے دھاک بٹھانے کے لیے پرُعزم ہیں۔

کراچی کنگز کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے فاتحانہ آغاز پر اپنی نظریں مرکوز کر رکھی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی سے بیلنس ٹیم بنانے میں مدد ملے گی۔

جمعہ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کنگز کے ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میرحمزہ نے اسکواڈ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور مہم کے مثبت آغاز کیلیے اپنی امید ظاہر کی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر متوازن ٹیم کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے اور یہ تب ہی بنتا ہے جب آپ شروع میں میچ جیتتے ہیں لہذا، اس بار ہمارا کمبی نیشن اور جس طرح سے ہماری ٹیم کو تیار کیا گیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت اچھا ہے ہم پہلے ہی میچ سے جیت کے لیے کوشاں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ہماری ٹیم کا فاسٹ بولنگ اٹیک متوازن ہے جس میں حسن علی اور میرے ساتھ ساتھ کچھ واقعی اچھے آل راؤنڈرز ہیں ان میں انور علی اور تبریز شمسی شامل ہیں اس لیے ہمارا باؤلنگ اٹیک بہت مضبوط ہے اور ہمارا مقصد پہلے میچ سے مثبت رفتار اور ردھم حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنی HBL PSL 9 مہم کا آغاز سابق چیمپئن ملتان سلطانز کے خلاف کرے گی۔ میزبان کنگز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر غالب ریکارڈ رکھتے ہیں لیکن میر حمزہ نے T20 فارمیٹ کی غیر یقینی صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے اعدادوشمار کو مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کوئی ضمانت نہیں ہے لہذا آپ کسی بھی ٹیم کے بارے میں پیش گوئی نہیں کر سکتے چاہے اس نے ماضی میں کتنے ہی میچ جیتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ملتان ایک شاندار ٹیم ہے اور یہ ان کا ہوم گراؤنڈ بھی ہے لیکن پھر بھی میں یہ کہوں گا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ہے اور ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے، چاہے وہ بولنگ ہو یا بیٹنگ، لہٰذا ہم انہیں ٹف ٹائم دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں