تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی: ہپناٹائز کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم

کراچی میں شہریوں کو ہپناٹائز کرکے لوٹنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شہری کو ہپناٹائز کرکے 35 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، ملزم گھر سے نقدی اور پرائز بانڈ لوٹ کر باآسانی فرار ہوگیا۔

گلشن اقبال کا رہائشی شخص جمعے کی نماز پڑھنے گھر سے نکلا تو دو افراد اس کے پاس آئے اور کہا کہ ان کا بیٹا گم ہوگیا ہے اس کے لیے دعا کرنی ہے، جب انہوں نے دعا کروائی تو انہیں اس طرح سے ہپناٹائز کیا گیا کہ شہری گھر گیا اور رقم کا تھیلا اور پرائز بانڈ اٹھا کر انہیں دے دیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمان شہری کو اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے، آگے جاکر انہیں چھوڑا اور پھر باآسانی فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، خواتین کو ہپناٹائز کرکے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی لیکن ملزمان کا تاحال کوئی پتا نہیں چل سکا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ ملزمان شہری کو اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو ہپناٹائز کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -