تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 100 فیصد درست ثابت ہوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی جو سو فیصد درست ثابت ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل صبح کراچی میں بوندا باندی ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج 27 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37  سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  پاکستان میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہوا ہے جس کی وجہ سے اب گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور بوندا باندی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی 100 فیصد درست ثابت ہوئی کیونکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سورج غروب ہونے کے بعد بوندا باندی ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں ناظم آباد، لیاقت آباد، سرجانی سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں شام سے کل دوپہر تک مطلع آبر آلود رہے گا اور وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوگی جبکہ خیبرپختونخواہ، پنجاب کے بالائی علاقوں، گلگت، بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -