اشتہار

کراچی میں موبائل فون سروس کی معطلی سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ کراچی کے موقع پر موبائل سروس کی معطلی سے متعلق بیان جاری کر دیا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران مخصوص روٹس پر موبائل فون سروس کی معطلی وزارت داخلہ کی ہدایت کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ آج سہ پہر 3 بجے سے کل صبح 8 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی، مذکورہ اقدام ایرانی صدر کے دورے میں سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلیے اٹھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں اور آج وہ کراچی میں کا دورہ کر رہے ہیں۔

معزز مہمان کی آمد کے موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

دوسری جانب، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں