تازہ ترین

کراچی : نقلی پستول دکھا کر شہری کو لوٹنے والے ڈاکو کی عوام نے درگت بناڈالی

کراچی : نقلی پستول دکھاکر شہری کو لوٹنے والا ڈاکو کی عوام نے درگت بناڈالی اور پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے کراچی کے علاقے لیاقت آباد پل پر ڈاکو شہریوں کےہاتھ چڑھ گیا، ڈاکو نقلی پستول دکھا کر شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پل پر پکڑےجانے والے ڈاکو کی موقع پرموجود لوگوں نے درگت بنا ڈالی، اور پولیس کے حوالے کردیا، تاہم ڈاکو کا ساتھی فرارہوگیا۔

دوسری جانب تھانہ کورنگی صنعتی علاقہ پولیس نے لوٹ مارمیں مصروف دو ڈاکوؤں کومقابلہ کےبعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ڈاکوؤں سےاسلحہ اورچھینےگئے موبائل فون اورموٹرسائیکل برآمدہوئی جبکہ ماڑی پورپولیس نے نرسری کےقریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -