اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بدنام زمانہ منشیات فروش "دادن ابڑو” پولیس مقابلے میں مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے، پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ مارا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اٹھائیس دسمبر کو سائٹ سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران منشیات فروشوں نے پولیس پر جوابی فائرنگ کی، پولیس نے بھی موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروش دادن ابڑو کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد پولیس کو ملزم دادن ابڑو کی لاش اور کلا شنکوف ملی، مقابلے میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے دو زخمیوں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف ، 8پستول ،گولیاں،120کلوچرس،8موٹرسائیکلیں برآمد کیں گئیں، پولیس نے دو فرار ملزمان کی تلاش میں جنگل کو آگ لگا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی : ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس کا انوکھا فیصلہ

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قتل ،اقدام قتل، پولیس مقابلے، بھتہ خوری میں پولیس کو مطلوب تھا، دادن ابڑو کے خلاف مختلف تھانوں میں تیس سے زائد مقدمات درج ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں