تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

کراچی پولیس اب لگژری کار میں سفر کرے گی

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی پولیس کا تفتیشی افسر اب لگژری کار میں سفر کرے گا اور بل محکمہ ادا کرے گا، کراچی پولیس نے آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے کا فیصلہ کیا ہے، آن لائن کار کمپنی سے معاہدے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

کراچی پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کو روزانہ کی بنیاد پر عدالت آنا جانا ہوتا ہے، کیسز کی جانچ کے لیے وقوعہ اور فرانزک لیبارٹری جانا ہوتا ہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ عدالت آنے اور جانےمیں خرچہ ہوتا ہے تاہم ملزمان کو عدالت لانے اور لے جانے کے لیے یہ سہولت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس بجٹ شعبہ تفتیش کے لیے مختص ہوتا ہے، تاہم اسی کوسٹ آف انویسٹی گیشن سے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کو معاوضہ دیا جائے گا، کوشش ہے جلد کسی کمپنی سے معاہدہ کریں۔

Comments