کراچی میں ہجوم نے بچوں کے اغوا کے شبے میں بدترین تشدد کرکے نیٹ ورک کمپنی کے ملازمین کی جان لے لی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی مچھر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کے سفاکانہ قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق افواہ پھیلائی گئی کہ بچوں کو اغوا کیا جارہا ہے جب مشتعل مظاہرین کو پولیس اہلکار نے ہٹانے کی کوشش کی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے 8 افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے پتھراؤ کرنے والے افراد کے نام پتے اور دیگر معلومات حاصل کرلی ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار افراد کو عینی شاہد کی جانب سے بھی شناخت کرلیا گیا ہے۔
ڈاکو کے شبے میں شہریوں کے تشدد سے 2 افراد کا بہیمانہ قتل: عینی شاہد نے انکھوں دیکھا حال بتادیا
واضح رہے کہ نجی موبائل نیٹ ورک کمپنی کے ملازمین کو مشتعل افراد کی جانب سے بچوں کے اغوا کے شبے میں قتل کرکے ان کی گاڑی کو آگ لگادی گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


