تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

مقابلے میں زخمی ملزمان ہر واردات کے بعد مسجد جاتے تھے، پولیس

کراچی : گزشتہ رات خیابان ساحل پر بوٹ بیسن پولیس سے مقابلے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گرفتار ملزمان اصغر اور جاوید انتہائی مطلوب نکلے۔ ملزمان واردات کے بعد سب سے پہلے مسجد جاتے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے اے آر وائی نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان ساؤتھ اور دیگر علاقوں میں چھلاوہ بنے ہوئے تھے۔

اسد رضا کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی، خصوصی ٹیم ملزمان کی اطلاع پر گرفتار کرنے پہنچی تو مقابلہ ہوگیا۔

گرفتار ملزمان کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل تھیں، ملزمان کو صدر، آرام باغ اور پریڈی کے علاقوں میں راوداتوں کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان آتے لوٹ مار کرتے اور فرار ہوجاتے تھے، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش میں مزید اہم انکشاف کیے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے ہمراہ ایک بیگ میں کپڑے بھی رکھا کرتے تھے، ڈکیتی کرتے ہی قریبی مسجد میں جاکر حلیہ تبدیل کرلیتے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -