اشتہار

کراچی میں رات گئے پولیس مقابلے، 14 ڈاکو گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں رات گئے چار پولیس مقابلوں میں 14 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے پولیس مقابلے میں حکام  نے 14 ڈاکو گرفتار کرلیے جبکہ دو فرار ہو گئے، زمان ٹاؤن میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں سے ایک ڈاکو گرفتار اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم سے اسلحہ اور چھیننے گئے تین موبائل فون برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق کورنگی نمبر چار غوث پاک روڈ پر شہری کو لوٹتے ہوئے دو ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، زخمی ڈاکو کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے، نشتر روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں 3 ملزم گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

- Advertisement -

،حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت فیضان، عمار، حارث کے نام سے ہوئی، اس کے علاوہ منظور کالونی گولڈ لائن پلازہ کے قریب پولیس مقابلہ میں 2 ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے اسلحہ، موبائل فون، چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، ملزمان کی شناخت محمد مبین اور ایاز اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ گارڈن پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد لیاری گینگ وار ارسلان پٹنی گروپ کے دو کارندے کاشان پٹنی، ثاقب عرف چنگاری کو گرفتار کیا، ان سے دو پستول اور چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

لانڈھی میں پولیس نے ایک زخمی سمیت دو ملزم گرفتار کر کے دو پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں