کراچی: شہر قائد میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لیاری گینگ وارکے انتہائی مطلوب کارندے کو ہینڈ گرینیڈ سمیت حراست میں لے لیا گیا، ملزم کوتھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت غلام محمدعرف غلامو کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے مختلف گروپوں سے ہے، ملزم اس سے قبل بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ کیماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اورمنشیات برآمدہوئی۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمر سید، عدنان اور عبدالرؤف کے ناموں سے ہوئی، ملزم عمر سید لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ملزمان عدنان اورعبدالروف منظم اندازمیں منشیات فروشی کرتے تھے، ملزمان کوسعیدآباد اور مچھر کالونی کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔