پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

کراچی کے 12 مقامات پر احتجاج، ٹریفک پولیس کا شہریوں کی سہولت کیلیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے 12 مقامات پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں تین روز سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے احتجاج کی وجہ سے شہری سڑکوں پر رُل گئے ہیں اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں لیکن ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔

شہریوں کو صحیح راستہ دکھانے کے لیے ٹریفک پولیس 1915 ہیلپ لائن کے دفتر میں 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔

سب انسپکٹر الیاس سیال نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے چار ٹیلیفون ہیلپ لائن کے لیے استعمال ہورہے ہیں، کیمروں کے ذریعے بھی صورتحال مانیٹر کررہے ہیں، دھرنوں کا آج تیسرا روز ہے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے لیکن ہم انہیں بتارہے ہیں کہ کونسا راستہ بند ہے اور کس راستے کا انتخاب کرکے منزل مقصود پر پہنچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔

شہریوں کی جانب سے بھی اپیل کی گئی ہے انتظامیہ مذاکرات کرکے دھرنوں کا سلسلہ ختم کروائے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں