تازہ ترین

کراچی میں بارش، پاک فوج کے نکاسی آب کیلئے اہم اقدامات

پاک فوج کی جانب سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے اہم اقدامات کئے گئے، پاک فوج نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایڈوانس حکمت عملی تیار کر رکھی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ہونیوالی بارش کے نتیجے میں صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی، جبکہ پاک فوج کی ٹیموں نے ڈرینج سسٹمز، پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی مسلسل جاری رکھی۔

پاک فوج کی بروقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، پاک فوج کے جوان شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ اب بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک جانیکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے،صبح کے وقت 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسلادھار بارش کاسلسلہ اب ختم ہوچکا ہے، آج سے کوئٹہ کی سرد ہوائیں شہر کو لپیٹ میں لیں گی، جس سے موسم سرد ہوجائے گا۔

ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہے، سردی کی لہر اگلے 48 سے 72 گھنٹے تک شہر کو لپیٹ میں لئے رکھے گی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سیاح پھنس گئے

ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق بارش کے بعدفضائی آلودگی میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے، ائیرکوالٹی انڈکس 58 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج 56 ویں نمبر پر آگیا۔

Comments

- Advertisement -