بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ویڈیو: گلشن حدید میں چلتی سڑک پر ڈاکو کار روک کر 8 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں چلتی سڑک پر ڈاکو کار روک کر 8 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دن دہاڑے مصروف سڑک پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس میں ڈاکوؤں نے چلتی کار کو روکا اور کار مالک سے لاکھوں روپے لوٹ کر بھاگ گئے، کراچی میں دن دہاڑے دلیری سے لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 ڈاکو چلتی سڑک پر 25 سیکنڈ میں 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، جب کہ سڑک پر گزرنے والے واردات کو عام روٹین سمجھ کر گزرتے رہے، ڈاکوؤں نے بھی پولیس کے خوف سے بے فکر ہو کر واردات کی۔

- Advertisement -

فوٹیج کے مطابق ڈاکو ایک موٹر سائیکل پر تیزی سے آئے اور کار کو روکا، 2 مسلح ڈاکو مصروف ترین سڑک پر اتر کر کار میں گھس گئے، اور شہری سے آٹھ لاکھ روپے کیش چھین لیے۔ واردات کے بعد ڈاکو اسی سڑک پر آگے کی جانب فرار ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں