اشتہار

کراچی سے لاپتہ ہونے والی 5 لڑکیاں مل گئیں ، سنسنی خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

‌کراچی : پولیس نے کراچی سے لاپتہ ہونے والی 5 لڑکیاں تلاش کر لیں، 15 فروری کو پانچوں لڑکیاں ایک ساتھ گھروں سے بھاگی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سعید آباد پولیس نے ناظم آباد کھنڈوگوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ 5 لڑکیاں تلاش کرلیں ، لڑکیوں میں 3 بہنیں آسیہ، مریم ،خدیجہ اور 2بہنیں صغریٰ اور کبریٰ شامل ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ پانچوں لڑکیوں کی عمریں14سے19سال کےدرمیان ہیں، ابتدائی تفتیش کےدوران واقعہ اغواکا نہیں بلکہ گھریلوتشدد کا نکلا۔

- Advertisement -

عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ 15 فروری کو پانچوں لڑکیاں ایک ساتھ گھروں سےبھاگی تھیں، لڑکیوں نےجبری شادی کی کوشش اور مارپیٹ پر انتہائی قدم اٹھایا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ لڑکیاں گھر سے بھاگنے کے بعد پہلے سی ویو پر پہنچی تھیں،ایک رات سی ویو پر گزارنے کے بعد ناظم آباد کھنڈو گوٹھ گئیں، فیکٹریوں میں کام کی تلاش میں گئیں تو ممتاز نامی ٹھیکدار ملا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ٹھیکدار کو بتایا یتیم ہیں کام چاہیے جس پر نوکری لی ، پانچوں لڑکیوں کو 3گارمنٹ فیکٹریوں میں کام ملا تھا، جس کے بعد لڑکیوں نے فیکٹری ایریا میں ہی 15 ہزارمیں مکان کرایے پر لیا۔

عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ پولیس کے لیے یہ کیس ہائی پروفائل اور چیلنج تھا، کیس حل کرنے میں 32 روز کا وقت لگا، پانچوں لڑکیوں کےمزید بیانات لیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں