جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی میں ہیئر سلون پر ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے گلشن حدید فیز2 کے ہئیر سلون پر مسلح ملزمان کی ڈکیتی کی واردات ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں جرائم پیشہ عناصر کو لگام نا ڈالی جاسکی، گلشن حدید فیز 2 کے ہئیر سلون پر مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی، ایک ملزم معصوم بچے کے سامنے چیمبر مار کر اسلحہ لہراتا رہا اور پوری دکان لوٹ کر ملزمان فرار ہوگئے جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز نے سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دکان میں داخل ہوئے ایک ملزم نے پستول نکالی جبکہ ساتھی لوٹ مار کرتا رہا۔

- Advertisement -

ملزم بچے کے سامنے پستول لہراتا رہا جبکہ دونوں نے مل کر تمام افراد سے موبائل،کیش اور دیگر قیمتی سامان لوٹا، ملزمان بلا خوف 2 سے 3 منٹ تک واردات کرتےرہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین کسٹمرز دکان مالک اور ملازمین سے لوٹ مار کی گئی واردات کے بعد ملزمان اطمینان سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ 2 ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے اور کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جلد مزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں