تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، 9 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس کے علاقے خیابان شجاعت میں پیش آیا ، جہاں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی، فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کی شناخت محمد یوسف، محمداکبر ،محمد زاہد ،محمد شہزاد،اویس ،فرحان اور شہزاد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق زخمیوں کے چہرے اور بازو پر زخم آئے ہیں، تمام زخمیوں کی حالت خطرےسے باہر ہے۔

 اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے واقعے سےمتعلق بتایا کہ پروڈکشن ٹیم نے گھر کرائے پر شوٹنگ کیلئے لیا تھا، پروڈکشن ٹیم بریک پر کھانا کھا رہی تھی، سیکیورٹی گارڈ نے منع کیا کہ یہاں کھانا کھانا منع ہے، پروڈکشن ٹیم کے نہ ماننے پر زمین پر فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گولیاں زمین سے لگ کر پروڈکشن ٹیم کےارکان کو لگیں، واقعے کے بعد گارڈ کو حراست میں لیا جاچکا ہے جہاں سیکیورٹی گارڈ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -