22.7 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

15 سالہ کزن نے معصوم آبان کو کیسے قتل کیا ؟ سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فیڈرل بی ایریا میں پندرہ سالہ کزن سفیان نے معصوم آبان کو کیسے قتل کیا ؟ واقعے کی خصوصی مناظر پر مبنی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں دوسری جماعت کے طالبعلم آبان کے قتل کے واقعے کی خصوصی مناظر پر مبنی فوٹیجز سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاتل کیسے سات سالہ ابان کو امراض قلب اسپتال کے عقب میں مقتل گاہ تک لایا۔

فوٹیج میں پھوپھی زاد بھائی کوآبان کو لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے، آبان سفیان کا ہاتھ پکڑ کر مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے اسپتال تک پہنچا، معصوم ابان نے راستے میں کہیں پھوپھی زاد بھائی سفیان کا ہاتھ نہیں چھوڑا کیونکہ احساس تحفظ تھا کہ میں محفوظ ہاتھوں میں ہوں۔

- Advertisement -

گھر کی عقبی گلیوں سے ہوتے ہوئے دونوں پارک تک پہنچے اور قاتل اور مقتول دونوں کو پارک میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کا کہنا تھا کہ ملزم سفیان نے بھی یہی بیان دیا تھا کے وہ گلیوں اور پارک سے ہوتا ہوا کرائم سین تک پہنچا تھا، ہائی پروفائل کیس پر دو ٹیمیں کام کر رہی تھی۔

زیشان صدیقی کے مطابق ملزم سفیان کو پہلے روز ہی مشتبہ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا لیکن گھر کا فرد ہونے کی وجہ سے فوری طور پر گرفتاری مشکل تھی، جب سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی تو ملزم سے تفتیش کی گئی جس نے اعتراف جرم کیا اور ابان کوقتل کرنے سے متعلق تفصیلات بتائی۔

ملزم نے سبزی اور فروٹ کاٹنے کی چھری سے ابان کا گلاکاٹا تھا، گھر کے کچن سے روز استعمال ہونے والی چھری بھی برآمد کرلی گئی تاہم گرفتار ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔

گذشتہ روز پندرہ سالہ کزن سفیان نے شکایتیں لگانے پر آبان کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا ماموں کے گھر رہتا تھا، آبان شکایتیں لگاتا تو ڈانٹ پڑتی تھی۔

آبان کو گھرسے دھوبی گھاٹ لے جا کر چھری سے قتل کیا اور چھری دھو کر واپس کچن میں رکھ دی، پھر مامی کو کال کرکے بتایا آبان نہیں مل رہا اور گھر والوں کے ساتھ مل کر ڈھونڈنے لگا۔

بعد ازاں آبان شدید زخمی حالت میں گھر کے پاس جھاڑیوں سے ملا تھا اور اسپتال منتقل کرنے کے دوران راستے میں دم توڑ گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں