اشتہار

کراچی کے شہریوں سے لوٹ مار کے بعد اسٹریٹ کرمنلز کیا کرتے ہیں؟ ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے شہریوں سے لوٹ مار کے بعد اسٹریٹ کرمنلز کیا کرتے ہیں، گرفتار ڈکیت ملزمان کی ٹک ٹاک ویڈیوز سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہم نے پیسہ کمایا ہم نے عزت کمائی ہم نے بنگلہ بنایا ہم نے سنگت بنائی، ویڈیو میں سنے جانے والے  یہ جملے کسی بزنس مین یا کسی جاں توڑ محنت کرکے اونچے مقام تک پہنچنے والے شہری کے نہیں بلکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران سینکڑوں شہریوں کو کنگال کرنے والے ان چار ڈاکووں کے ہیں۔

ان ڈاکوؤں کو سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے گزشتہ روز مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جو واردات کے بعد تو ویڈیو بناتے ہی تھے لیکن کبھی گرفتار ہو کر عدالت جانا پڑے تو وہاں بھی ٹک ٹاک بنانے سے باز نہیں آتے تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے گزشتہ روز 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا زخمی حالت میں گرفتار چاروں ملزمان ٹک ٹاکرز بھی ہیں، ویڈیوز میں ملزمان شیزور،  زوہیب،  سلیم اور عاشق حسین کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شہریوں کی خون پسینے کی کمائی سے خوب عیاشی کی جاتی ہے، نوٹوں کو ہوا میں اڑا کر برسات کی جاتی ہے، گرفتاری کے بعد بھی باز نہ آنے والے یہ لٹیریں عدالت میں ہتھکڑیوں تک میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں۔

اس سے متعلق ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے جاری بیان میں کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی، گزشتہ روز سے اب تک مختلف شہری درجن سے زائد مزید مقدمات درج کروا چکے ہیں۔

عرفان بہادر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 پستول 2 موٹر سائیکلیں اور لوٹا ہوا سامان برامد ہوا تھا، زخمی حالت میں گرفتار چاروں ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں