تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مسلح افراد کا برگر شاپ پر دھاوا، موبائل اور نقدی چھین کر فرار

کراچی: تمام تر حکومتی دعوؤں اور اقدامات کے باوجود شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں نے تھم سکیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے بہادرآباد میں برگر شاپ پر بیٹھے پانچ نوجوانوں سے نامعلوم ملزمان اسلحے کی نوک پر موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، اے آر وائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے اچانک برگر شاپ پر دھاوا بولا، ایک ملزم نے نہایت مستعدی کے ساتھ برگر شاپ پر بیٹھے پانچوں نوجوانوں سے اطمینان کے ساتھ لوٹ مار کی اور انہیں قیمتی موبال فون اور نقدی سے محروم کیا اور فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی

پولیس کے مطابق واقعہ گذشتہ شب رات ڈیرھ بجے پیش آیا، متاثرہ نوجوانوں نے متاثرہ نوجوانوں کے بیان پر ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی تیز کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام ہاٹ اسپاٹ، پیک آورز اور حساس مقامات پر پولیس تعینات کی جائے
، شہر میں پیٹرولنگ بڑھائی جائے اور عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -