اشتہار

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اچانک تیزی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اچانک تیزی آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوئیں، شہری نقدی اور قیمتی موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے زیادہ تر وارداتیں ضلع وسطی، شرقی اور کورنگی میں کی گئیں۔ ناظم آباد میں شہری سے90ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔

واردات کرنے والے ملزمان رکشے میں سوار تھے۔

- Advertisement -

دوسری جانب کراچی کے علاقے سر سید تھانے کی حدود میں ملزمان نے مارٹ میں ڈکیتی کی۔ ملزمان نے مارٹ میں اسلحے کے زور پر 50ہزار اور موبائل فون چھین لیے۔

کراچی میں ڈکیت 2 کروڑ روپے لے اڑے

کورنگی کاز وے پر ڈاکوؤں نے ٹریفک جام میں 4شہریوں کو لوٹ لیا۔

دریں اثنا کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کرائم کو روکنے میں تاحال ناکام نظر آرہے ہیں جبکہ ملزمان دیدہ دلیری سے چوری ڈکیتی کی ورادتیں کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں