تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کراچی ٹیسٹ، سعود شکیل کی نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل دوسری سنچری

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مسلسل دوسری سنچری بنا لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کی تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد نوجوان مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے سنچری اسکور کرلی ہے۔ یہ ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل دوسری اور کیریئر کی بھی دوسری سنچری ہے۔

آج تیسرے روز امام الحق کی صورت میں چوتھی وکٹ گرنے کے بعد سعود شکیل اور سرفراز احمد نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 150 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ سعود شکیل کی سنچری مکمل ہوتے ہی سرفراز احمد اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 78 رنز اسکور کیے۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان 150 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ ہوچکی ہے۔ پاکستان کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز ہے۔ سعود شکیل 100 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے ابھی بھی مزید 117 رنز درکار ہیں اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 83، بابر اعظم 24، شان مسعود 20 اور عبداللہ شفیق نے 19 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب ٹم ساؤتھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس اننگ کی خاص بات اوپنر کانوے کی سنچری کے ساتھ آخری وکٹ کی سنچری پارٹنر شپ شراکت تھی۔ پاکستانی بولر دوسرے روز 345 رنز پر مہمان ٹیم کے 9 کھلاڑی آؤٹ کرچکے تھے تاہم میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نے بولر کی محنت پر پانی پھیر دیا اور دونوں نے مل کر 104 رنز جوڑے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 122 رنز کی اننگ کھیلی، ٹام لیتھم 71، میٹ ہنری 68 ناٹ آؤٹ اور ٹام بلنڈن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ، آغا سلمان نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments

- Advertisement -