تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کراچی ٹیسٹ: قومی ٹیم آل آؤٹ ہوگئی

کراچی: کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکی اور 304 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے خطرے سے دوچار پاکستان ٹیم کے بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر رکنے میں ناکام رہےاور 79 اوورز میں 304 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم78اورآغاسلمان 56رنزبناکرنمایاں رہے، آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہرعلی45،شان مسعود30اورسعودشکیل23رنزبناسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا اظہر علی کو خراج تحسین

اس کے علاوہ محمد رضوان19اورعبداللہ شفیق8رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4شکار کئے جبکہ ڈیبیوکرنےوالےریحان احمد نے بھی 2وکٹیں حاصل کیں،جوروٹ،مارک ووڈ،اولی رابن سن کے حصے میں بھی ایک،ایک وکٹ حاصل آئی۔

Comments

- Advertisement -