پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کےالیکٹرک کا کنٹرول کون سنبھالے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کے الیکٹرک انتظامی معاملات سنبھالنے کی جنگ، ملکیت کے نئے دعویدار اور موجودہ کمپنی مالک کے درمیان مینیجمنٹ کنٹرول کے لیے اختلافات شدید ہو گئے۔

عدالتی جنگ سندھ ہائی کورٹ ،کیمن آ ئی لینڈ سے نکل کر برطانیہ تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔ چیف انویسٹمنٹ آفیسر الجماععہ کا کہنا ہے کہ شہریار چشتی کے الیکٹرک کا انتظام نہیں سنبھال سکتے۔

آئی جی سی ایف گروپ کا شیئر نئے مالک کو منتقل ہونے کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف انویسٹمنٹ آفیسر الجماععہ شان اشعری نے کہا کہ ایشیا پاک کی جانب سے ملکیت کے دعوے کا معاملہ زیر سماعت ہے وہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں، ابراج کے ساتھ ہوا معاہدہ ہماری اجازت کے بغیر نئے فریق کو منتقل کرنا غلط ہے نیا سرمایہ کار بڑے شیئر ہولڈر کا دعوی ثابت کرے۔

- Advertisement -

AsiaPak K-Electric

شان اشعری کے مطابق الجماعہ نے آئندہ سات سال کے دوران کراچی کے لئے سستی بجلی تیار کرنے کے منصوبہ نیپرا میں جمع کرا چکے ہیں۔ جس میں 500 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے ۔شنگھائی الیکڑک کی ڈیل بھی کراچی کے مفاد میں ہے۔

کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائرییکٹرز میں پچھلے دس ماہ کے دوران کوئی نیا ڈائریکٹر تعینات نہیں ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں