کراچی : ایکسپوسینٹرکے قریب آن لائن ٹیکسی میں سفر کرنے والے تاجر کو لوٹ لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایکسپو سینٹر کے قریب ملزمان کی تاجر سے لوٹ مار کا واقعی پیش آیا.
متاثرہ تاجر نے بتایا کہ ملزمان نقدی رقم اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو اتار کر گاڑی بھی ساتھ لے گئے.
پولیس کا کہنا تھا کہ تاجر سےلوٹ مار کا واقعہ نیوٹاؤن تھانے کی حدودمیں پیش آیا، مقدمہ درج کرلیا ہے، واقعےکی تحقیقات کی جائےگی.
حکام نے کہا واردات کے وقت وہ آن لائن ٹیکسی میں ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ چار موٹرسائیکلوں پر سوار آٹھ مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔
ملزمان نے تاجر سے 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے۔
مزید پڑھیں : کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کراچی کے علاقے صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے سامنے ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔
پریڈی تھانے میں واردات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ روز بینک سے رقم لانے والے تاجر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ تاجر موبائل فون اسیسریز کمپنی کا مالک ہے، متاثرہ تاجر ساتھیوں کے ہمراہ پیدل بینک سے دفتر آ رہا تھا، موٹر سائیکل سوار 4 ڈاکووٴں نے اسلحے کے زور پر رقم سے بھرا بیگ چھینا۔