16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کراچی: مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، عوام رات گئے تک سراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام رات گئے تک سراپا احتجاج رہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام نے رات جاگ کر گزاری۔

متاثرہ علاقوں میں ناظم آبادبلاک 5اے،پاپوش نگر،اورنگ آباد،گلشن معمار ، غریب آباد،لیاقت آباد،نیوکراچی،کٹی پہاڑی،گڈاپ ، لانڈھی3نمبر،37اے،36بی،نارتھ کراچی سیکٹر11بی،11سی،سیکٹر9اور10 شامل ہیں۔

- Advertisement -

کورنگی، ملیر، ماڈل کالونی، سعود آباد، کھوکھراپار اور جناح اسکوائر میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مکینوں نے احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین نے شاہراہوں پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا تھا۔

خیال رہے جہاں کراچی میں شدید گرمی میں شہری پریشان ہے اور لوگوں کو راتیں جاگ کر گزارنی پڑ رہی ہیں وہیں ان علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں