تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رواں سال کا گرم ترین دن رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج گرم ترین دن رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت اڑتیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب دس فیصد تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں بھی چلتی رہیں، شہر قائد میں گرمی کی لہر کل بھی جاری رہے گی، درجہ حرارت میں ایک دو روز اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نےکراچی میں بارش کی خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سندھ میں گرم رہےگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوارکے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سندھ میں گرم رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹرڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں ۔ ماہرین صحت نے شہریوں کی ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔

تیز دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -