ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں گرمی کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں گزشتہ دو روز سے جاری ہے جس میں آنے والے دنوں میں کمی کا امکان ہے تاہم یہ لہر آئندہ تین روز تک جاری رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں جاری گرمی کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر قائد میں گزشتہ دو روز سے جاری گرمی کی شدت میں آنے والوں میں کمی کا امکان ہے تاہم موجودہ لہر آئندہ تین روز تک جاری رہے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ راجھستان سے خشک ہوائیں چلنے کے باعث موسم گرم ہے۔ 21 مارچ سے ملک میں ایک مغربی سسٹم داخل ہوگا جس کے زیر اثر کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں  نے مزید کہا کہ مارچ کے آخر میں موسم گرم ہو جاتا ہے، تاہم شہر قائد میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، کراچی میں جنوب مغرب سمت سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں