ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کیسا رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات کے اوقات میں خنکی رہے گی جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کی رفتار 4 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانیکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، جبکہ شہر کی فضا میں آلودگی کے ڈیرے ہیں۔

- Advertisement -

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی نویں نمبر پر پہنچ گیا، ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 157 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی۔

کے الیکٹرک نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے مہلت طلب کرلی

طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کااستعمال کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں