اشتہار

کیا بارشوں کا سسٹم کراچی پر اثر انداز ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے، دن میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا رواں ہفتے وقفے وقفے سے آندھی، جھکڑ چلنے اور بارشوں کا امکان ہے۔ سسٹم کے کراچی پر اثر انداز ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے 24 اپریل سے27 اپریل تک بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر بارش متوقع ہے۔

25 سے29 اپریل تک کیپی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔25 اور 26 اپریل کے درمیان سکھر، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔

غیر متوقع بارشیں، سیلابی صورت حال، موسمیاتی اثرات مزید کیا خطرات لا رہے ہیں؟

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 26 سے29 اپریل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں