تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں سردی کی لہر، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی: ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی لہر نے موسم مزید سرد کر دیا ہے اور صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانےکا امکان ہے اور شہر میں آج مطلع سرد اور خشک رہے گا۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے موٹر ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخو پورہ اور ایم ون رشکئی سے پشاور اور ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک بند کرنے کے بعد کھول دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ وزیرتعلیم کا اعلان

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث شاہراہوں ، موٹر ویز پر حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے ایم ون رشکئی سے پشاور تک ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک اور ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک ٹریفک کے لئے بند کی گئی تھی۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے مسافروں کو دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق نیشنل ہائی وے پر بھی بعض مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور ٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات پیش آئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سفر سے قبل یا دوران سفر ہیلپ لائن 130 یا ہمسفر ایپ سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -