اشتہار

کراچی چڑیاگھر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر، تحقیقات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اینٹی کرپشن نےکراچی چڑیاگھر میں مالی بےضابطگیوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے باؤنڈری تعمیرات اور مشینری کی مرمت میں بےضابطگی پر تحقیقات شروع کر دیں۔ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر چڑیاگھر کو ریکارڈ کیساتھ 9 مئی کوطلب کر لیا ہے۔

چڑیاگھر کےجانوروں کی خوراک اور ادویات کی خریداری کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ چڑیاگھر کیلئےخریدی گئی گاڑیوں اور ایندھن کے اخراجات کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔

- Advertisement -

چڑیاگھر کے جھولوں اور شہریوں سے واؤچر کےعوض رقم کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جب کہ پارکنگ ٹھیکوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

اینٹی کرپشن نے چڑیاگھر میں تعینات عملے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں